واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی اور جنرل سیکرٹری کامران علی کی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سے خصوصی ملاقات

واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی اور جنرل سیکرٹری کامران علی کی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سے خصوصی ملاقات

لاہور،ڈیلی ٹائمز۔ بیوروچیف (فیاض مدثر) واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی اور جنرل سیکرٹری کامران علی نے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں واسا کی مجموعی صورتحال، ادارے کی کارکردگی اور مختلف امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر واسا سے متعلق جاری ترقیاتی و انتظامی امور، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عوامی مسائل کے حل سمیت مختلف اہم معاملات زیرِ بحث آئے۔ واسا کی کارکردگی اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے واسا سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی اور جنرل سیکرٹری کامران علی نے واسا سے متعلق صحافتی امور اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر مزید رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Shares