بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ سمیت 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار پائلٹ سمیت 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاہور۔ڈیلی ٹائمز ( ویب ڈیسک)  غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ کے مذہبی مقام سے ریاستی دارالحکومت دہرادون کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کے وقت اس میں پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ حادثہ جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور فوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حکام کے مطابق جائے وقوع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی حالت کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش اور حدِ نگاہ متاثر تھی، تاہم حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوع سے آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں۔


وینزویلا

Shares