تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انجمن تاجران اوکاڑہ و رینالہ

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انجمن تاجران اوکاڑہ و رینالہ

 ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک سے انجمن تاجران اوکاڑہ و رینالہ کے وفد کی ملاقات تاجروں کے حفظات اور مسائل پر گفتگو 
رینالہ خورد۔ڈیلی ٹائمز (انوارالاسلام کمیانہ ) تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے تحفظات و مسائل ہر حال میں حل کئے جائیں گے  ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک۔

انجمن تاجران اوکاڑہ و رینالہ کے ایک وفد جن میں شیخ محمد ریاض ۔ محمد عمران ۔ چوہدری شوکت رسول ۔ چوہدری ندیم اکرم ۔ سرفراز انجم ۔ آصف مون بھٹی ۔ چوہدری محمد عابد ۔ رانا محمد ظہیر و دیگر شامل تھے۔

گزشتہ روز ڈی سی اوکاڑہ محمد اکرام ملک سے ایک خصوصی میٹنگ کی اور رینالہ خورد میں انتظامیہ اور پیرا فورس کی طرف کی گئی زیادتیوں اور اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کے ہتک آمیز رویے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا

اور انہیں بتایا کہ آپ کی بے حد کوششوں کے باوجود اب بھی وہاں ٹاوٹوں کا راج ہے اور عام سائلین کی سنوائی نہیں ہو رہی  رشوت کا بازار گرم ہے اور آواز اٹھانے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی ہے ۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ کے اداروں کے وزٹ محض ایک فوٹو سیشن یا ٹک ٹاک ویڈیو کی حد تک محدود ہیں عملی طور پر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک نے کہا کہ ایک اچھی ایڈمنسٹریشن کے لئے ضروری ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلے

تاکہ شہر میں امن کی فضا خراب نہ ہو اس لئے وہ رینالہ خورد کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اعلی حکام تک بھی ان کی شکایات پہنچائیں گے

Shares