پاکستان کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور امریکہ کا اہم جواب

غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے، مارکو روبیو

اہم خبریں

لاہور۔ڈیلی ٹائمز(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں اسٹیبلائزیشن فورس کی موجودگی کے حوالے سے غور کی پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے غزہ معاملے پر تمام متعلقہ ملکوں سے زمین پر موجودگی پر بات کی ہے، تمام متعلقہ ملکوں نے فوج کی موجودگی کے مینڈیٹ اور فنڈنگ میکنزم پر بات کی، پاکستان کے اس معاملے پر غور کے آفر کے مشکور ہیں ۔

انھوں نے کہا یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کم از کم اس کا حصہ بننے پر غور کر رہا ہے غزہ فوج بھیجنے کے معاملے پر کئی سوالات کے جوابات ابھی درکار ہیں  کئی ممالک اسٹیبلائزیشن فورس کا حصہ بننے کے لیے تیارہیں اگر پاکستان آمادہ ہوتا ہے تو اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ مزید پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں تاہم چند وضاحتیں درکار ہیں اگلا مرحلہ فلسطینی ٹیکنوکریٹک گروپ کا اعلان کرنا ہے گورننس کا عمل شروع ہونے سے اسٹیبلائزیشن فورس مضبوط ہوگی اسی طرح اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ادائیگی اور طریقہ کار طے ہو سکے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں حماس اسرائیل پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ گئی تو امن قائم نہیں ہو سکے گا علاوہ ازیں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے لبنان، اسرائیل بات چیت لبنانی حکومت کو مضبوط اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گی۔

Shares