چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا

کھیل

مارچ 4, 2025

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ قزافی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوگا

نجی چینل ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل دیکھے گا،  وفد کی قیادت نائب صدر بھارتی بورڈ راجیو شکلا کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ کا وفد کل واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا اور لاہور میں دو روز قیام کرے گا۔

واضح رہے کہ آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جارہا ہے

Shares