لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ ملٹری آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بھارتی حمائیت یافتہ 9 دہشت گرد جہنم واصل ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر پہلا آپریشن ٹانک میں کیا گیا
سیکورٹی فورسز نے متعلقہ علاقہ کا گھیراو کیا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات دہشت گرد مارے گئے ۔بھاری اسلحہ بھی براآمد ہوا۔اسی روز دوسرا آپریشن لکی مروت میں گیا گیا جس میں بھارتی حمائیت یافتہ دو دہشت گرد جہنم واصل کے گئے
یہ بھی پڑھیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد بھارتی حمائیت یافتہ تھے جو بے گناہ شہریوں کو مارتے اور انتشار پھیلانے، ٹارگٹ کلنگ منفی سرگرمیوں میں ملوث تھے ان کاروائیوں کے بعد علاقہ سے کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ چھپے ہوئے یا فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے