معروف شاعرہ، مصنفہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کی کتاب ولایت گم گشتہ کی تقریب رونمائی

معروف شاعرہ، مصنفہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کی کتاب ولایت گم گشتہ کی تقریب رونمائی

پاکستان

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) صوفی تبسم اکیڈمی کے زیراہتمام برطانیہ میں مقیم معروف شاعرہ ،مصنفہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کی لاہور امد پر ان کی نئی کتاب ولایت گم گشتہ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس کی صدارت دارہ ثقافت اسلامیہ کے ڈائریکٹر اور ادیب ڈاکٹر مظہر عباس نے کی نظامت کے فرائض آغا علی مزمل نے انجام دیے۔

تقریب میں جنہوں نے ظہار خیال کیا ان میں ڈاکٹر ایوب ندیم، مصنفہ بلقیس ریاض، شیبہ طراز اور صوفی تبسم اکیڈمی کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ تبسم شاعرہ ،ادیبہ کالم نگار نے رضیہ اسماعیل کی کتاب پر تفصیلی مضمون پڑھا ، تقریب میں نامور شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی جن میں شاعر اعجاز کنور راجہ ، منیر اعجاز ، شرجیل، عائشہ تسنیم ، اکیڈیمی ادبیات کے محمد جمیل, رضوان نصیر، اور برطانیہ سے آئے شاعر محمد اظہر نے خصوصی شرکت کی ۔

آخر میں ڈاکٹر رضیہ اسماعیل اپنی کتاب ولایت گم گشتہ پر تفصیلی گفتگو کی اور تمام شاعروں ادیبوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور صوفی تبسم اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی خوبصورت محفل کا اہتمام کیا۔۔

Shares