وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صاف پانی کی فراہمی کا مشن صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کو مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ فلٹریشن پلانٹس کے باہر ، ہیلپ لائن ،پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج ہوگا۔
لاھور(فیاض مدثر) پنجاب کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز میں مکمل کی جائے گی صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی میں اجلاس سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی فلٹر خراب یا بند ہونے کی صورت میں فوری شکایات کا اندراج اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب صوبائی وزیر کی رواں ماہ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس پر آگاہی فلیکس لگوانے کی ہدایات ابتدائی مرحلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی ، دوسرے مرحلے میں نئی میمرین لگوائی جائیں گی۔موسم گرما میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی سو فیصد بحالی اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب گزشتہ سال سے اب تک بحال کیے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کی تھرڈ پارٹی اویلیوایشن بھی کروائی جائے۔ صوبائی وزیر کی ہدایت اس موقع پر چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔