ورکرز کے جب تک سارے مسائل حل نہیں ہونگے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمر فیاض بٹ صدر سی بی اے پھول یونین

واسا

ہم نے اپنے ساتھیوں کے کئی مسائل حل کیئے لیکن ابھی بہت سے کام باقی ہیں بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔ صدر سی بی اے پھول یونین  عمر فیاض بٹ

ہم نے اپنے تمام معاملات اعلی حکام تک پہنچا دیئے ہیں ان کو بھی احساس ہے اور ہمیں پورا یقین ہے بہت جلد  ہمارے مطالبات پورے کیئے جائیں گے۔ بانی یونین سعید احمد خاں

لاہور ڈیلی ٹائمز بیوروچیف۔( فیاض مدثر) ۔ صدر سی بی اے پھول یونین عمر فیاض بٹ اور بانی یونین عمر سعید خاں نے مشترکہ خطاب میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ورکرز کے تمام مسائل اور مطالبات اعلی حکام تک پہنچا دیئے ہیں اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے

ہمیں پورا یقین ہے کہ بہت جلد تمام مطالبات مان لیئے جائیں گے اور ورکرز کو جلد خوشخبری دینگے ان خیالات کا اظہار سی بی اے پھول یونین کی قیادت نے واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانے کے شرکا سے کیا

انہوں نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال بھی واسا ورکرز نے مون سون میں دن رات ایک کر کے ماحول کی بہتری کے لیئے کام کیا اور تب ڈبل تنخواہ دی گئی اس سال بھی ہم امید کرتے یں جس طرح سے واسا دن رات کام کر رہا ہے ان کو ڈبل تنخواہ دی جائے گی اور ان کا ففٹی پرسنٹ والا  معاملہ بھی جلد حل کیا جائے اور ورک چارج والوں کو مستقل کیا جائے

تاکہ وہ مزید دل جمعی سے کام کر سکیں اس موقع پر انہوں نے واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واسا بیٹ رپورٹرز نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور ہمارے مطالبات ، مسائل اعلی حکام تک پہنچانے میں بھرپور ساتھ دیا ان کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں

اس موقع پر واسا بیٹ رپورٹڑز ایسوسی ایشن کی قیادت نے بھی اپنے کیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی بی اے پھول یونین کے عہدیداران، ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شاندار استقبال  کرتے ہوئے عزت افزائی کی اور ہماری کاوشوں کا تسلیم کیا۔

واسا

واسا بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر شوکت علی، جنرل سیکریٹری کامران علی، سینئر نائب صدر قمر عباس نقوی، نائب صدر میاں اعجاز نے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم مسائل کے حل اور ان کو اجاگر کرنے کے لیئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے

ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں ، ہمارے تمام ساتھی رپورٹرز بھی دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے  جلد اعلی حکام ا س میں جو مطالبات زیر غور ہیں ان کو سی بی اے پھول یونین کی خواہشوں کے مطابق حل کرینگے۔

فنانس سیکرٹری علی رضا ایڈیشنل سیکرٹری احمد حسن اور دیگر عہدے داران میں ظہیر عباس
عامر اقبال بٹ مس جنت ۔انوار کمیانہ ۔ فیاض مدثر وحید گجر ۔کاشف مغل منظور چوہدری۔ صابر غوری ۔مظفر کھوکھر حاجی سرور ۔طارق محمود ۔شاہد بٹ ۔ اور واسا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

تقریب کی تصویری جھلکیاں

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیاض مدثر سینئر صحافی ڈیلی ٹائمز کے لیئے

خصوصی رپورٹ پوسٹ کرتے ہیں 

رابطہ 03336974971

 

Shares