لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن کمپین میں تیزی، وژن الائنس کے اہم عہدیداران کی میکلوڈ روڈ آٹو مارکیٹ آمد، صدر مارکیٹ جاوید بھٹی اور دوکانداروں نے گلاب کے پھولوں اور پتیوں سے بھرپور استقبال کیا
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز۔ چیف رپورٹر کامرس (طاہر رضوان) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الیکشن کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، سب اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ اسی الیکشن کی کمپین کے سلسلہ میں وژن الائنس کے اہم عہدیداران نے میکلوڈ روڈ آٹو مارکیٹ لاہور کا دورہ کیا، ان کے ساتھ مارکیٹ کے صدر جاوید بھٹی بھی شامل تھے۔
تاجروں نے صدر اور ان کے الائنس گروپ کا بھرپور استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کیں۔ اس دوران بسلسلہ الیکشن کمپین متعدد دوکانداروں کے پاس جا کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ واضح رہے اس بار روایتی دو حریفوں کی بجائے بڑے الائنس کے درمیان مقابلہ ہے۔ وژن الائنس علی حسام اصغر گروپ پچھلی قیادت کے خلاف مضبوط ترجیحات اور مختلف مارکیٹوں اور اداروں کی حمایت سے میدان میں ہے۔
پی پی بی اے الائنس (PPBA Alliance) میں انجمن حسینیہ خواجگان، فاؤنڈر، پائنیرز، ایل بی ایف اور یو ٹی ایف کے علاوہ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) جیسی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ کارپوریٹ کلاس کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر نجم الحسن جاوید ہیں۔ پیاف روایتی مضبوط ترین گروپ جو اپنے پینل اور سیاسی و کاروباری اثرورسوخ کے ساتھ پُراعتماد ہے
تاہم کچھ ذرائع کے مطابق میاں انجم نثار گروپ پیاف کے اندرونی یا اتحادی رجحانات میں تبدیلی آئی ہے، مگر میاں انجم نثار کا گروپ بھرپور طاقت سے موجود ہے۔ علاوہ ازیں پیاف میاں شفقت گروپ اور عثمان ملک گروپ بھی اپنے طور پر متحرک ہیں