ایکسائز ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا علی کمپلیکس ایکسائز آفس کا اچانک معائنہ

ایکسائز ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا علی کمپلیکس ایکسائز آفس کا اچانک معائنہ

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(پریس ریلیز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکو ٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری و ایڈمن اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل نے آج مورخہ 25.09.2026 کو ایکسائز آفس علی کمپلیکس کا اچانک معائنہ کیا۔

موٹر برانچز اور پراپرٹی ٹیکس دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا اور دفاتر میں جاری محکمانہ امور عملے کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اس دوران افسران سے ان کی کارکردگی کے بارے میں استفسار کیا گیا۔

اور ضروری ہدایات جاری کی گئی دوران معائنہ محکمہ کے افسران کی کارکردگی بارے میں استفسار کیا گیا اس دوران ضروری ہدایات جاری کی گئیں دوران معائنہ محکمہ کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ بعض افسران و اہلکار آفس کارڑ آویزاں نہیں کیے ہوئے تھے۔

جس سے عام سائلین اور سرکاری افسران میں فرق واضح نظر نہیں آرہا تھا جبکہ انسپکٹر کانسٹیبل مقررہ یونیفارم میں موجود نہیں تھے جسے عام شہری اور سرکاری ملازم کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دفتر میں صفائی وستھرائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں پائی گئی جبکہ دفتری نظم وضبط میں بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی افسران نے محکمانہ ریکوری  عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ، متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 افسران نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار مقررہ یونیفارم اور افس کارڈز کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ڈلیوری سکیشن میں زیر التوا سمارٹ کارڈ جو کہ پاکستان پوسٹ سے واپس موصول ہوئے تھے ان کو گاڑی مالکان تک جلد از فراہم کرنے کو یقنی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید براں عوام کو بلا رکاوٹ شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی کو خصوصی توجہ دینے پرتوجہ دینے پر خصوصی ہدایات بھی دی افسران نے محکمانہ ریکوری اور عملدرآمد اور آیندہ صورتحال پر واضح بہتری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی گئی کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

Shares