پی ایچ اے لاہور اور نجی سکول کے اشتراک سے شجر کاری مہم

پی ایچ اے اور نجی اسکول کے اشتراک سے شجرکاری مہم

ریجنل نیوز

لاہور۔ڈیلی ٹائمز(میاں انوارالاسلام کمیانہ) پی ایچ اےلاہور اور نجی سکول کے باہمی اشتراک سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 1500 مقامی، پھلدار اور سایہ دار درخت لگائے گئے۔

شجرکاری مہم میں بیکن ہاؤس نیو لینڈ اسکول کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی جانب سے 1500 پھلدار درخت عطیہ کیے گئے۔ مہم کی نگرانی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے لاہور عبداللہ چیمہ نے کی، جن کی سربراہی میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور اسکول اسٹاف نے شجرکاری میں بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر جامن، امرود، انار، کھٹی اور دیگر اقسام کے مقامی درخت لگائے گئے جو ماحولیاتی بہتری، آلودگی میں کمی اور سرسبز لاہور کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا کہنا تھا کہ یہ شجرکاری مہم گرین پنجاب وژن کے تحت جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانا اور نئی نسل میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Shares