دادو: مسلح افراد نے گویائی سے محروم نوجوان سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی، متاثرہ نوجوان انصاف کی فریاد لے کر سندھ پریس کلب دادو پہنچ گیا۔
دادو ۔ ڈیلی ٹائمز (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دادومیں مسلح افراد کی جانب سے لوٹ مار کا نشانہ بننے والا نوجوان خالق لنڈ انصاف کے حصول کے لیے سندھ پریس کلب دادو پہنچ گیا، جہاں اس نے اشاروں کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔
متاثرہ نوجوان خالق لنڈ نے اشاروں کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 9 بجے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اس سے ایک سی ڈی موٹرسائیکل، موبائل فون اور 3 ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد نوجوان شدید خوف و ہراس کا شکار ہے اور انصاف کے حصول کے لیے متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کر رہا ہے۔
متاثرہ نوجوان خالق لنڈ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم واپس دلوائی جائے تاکہ اسے انصاف فراہم کیا جا سکے۔

یاسین سومرو ڈیلی ٹائمز کے ضلع دادو میں ڈسٹرکٹ رپورٹر ہیں
خبروں،کے لیئے ان کے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
0311-8091833