شورکوٹ: اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ ناروا سلوک پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے اساتذہ کا احتجاج، قرارداد منظور

شورکوٹ: اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ ناروا سلوک پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے اساتذہ کا احتجاج، قرارداد منظور

اسسٹنٹ کمشنر کا یہ رویہ انتہائی نازیبا اور اختیارات سے تجاوز تھا اس پر اساتذہ کا احتجاج ہوا  اور اساتذہ کمیونٹی کے لیے ناقابل قبول ہے۔ قرار داد کا متن

شورکوٹ۔ڈیلی ٹائمز (تحصیل رپورٹر ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج شورکوٹ میں آج مورخہ 14.11.2026 بوقت 12:00 بجے دن سٹاف روم میں سٹاف کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق آج کالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے شرکت کی۔ قرارداد میں اساتذہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء و طالبات کے سامنے اساتذہ کرام کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق آج صبح 10:15 بجے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق جاری تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب بغیر کسی پیشگی اطلاع کے استقبال کے لیے کوئی موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سٹاف کو فوری طور پر دفتر میں حاضر ہونے کا کہا اور مبینہ طور پر سخت رویہ اختیار کیا۔

اساتذہ نے قرارداد میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کا یہ رویہ انتہائی نازیبا اور اختیارات سے تجاوز ہے اور اساتذہ کمیونٹی کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کالج کے تعلیمی ماحول کو متاثر کیا گیا اور اساتذہ کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچی، جبکہ یہ سارا واقعہ کالج کے سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہے۔

کالج ہذا کے سٹاف نے جناب ڈپٹی کمشنر جھنگ، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کی سرزنش کی جائے اور فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور اساتذہ کمیونٹی سے تحریری معذرت کی جائے۔ بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر پر عائد ہوگی۔


محمد عدنان سینئر صحافی ہیں متعدد  اداروں میں کام کیا ۔

ڈیلی ٹائمز کے لیے تحصیل رپورٹر شور کوٹ کے طور پر  خدمات سرانجام دے رہے ہیں

Shares