جھنگ۔ٹریفک پولیس افسران کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد

جھنگ۔ٹریفک پولیس افسران کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد

شورکوٹ۔ڈیلی ٹائمز (تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (ڈی ایس پی ٹریفک) جھنگ مسعود احمد کی زیرِ صدارت تبادلہ پانے والے ٹریفک پولیس افسران کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں انچارج لائسنس برانچ جھنگ علی یاسین بلوچ اور لائسنس برانچ شورکوٹ کے محمد رمضان خالد مرالی نے خصوصی شرکت کی، جن کے تبادلے کے احکامات حال ہی میں فیصل آباد کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مسعود احمد نے دونوں افسران کی کارکردگی اور فرائض سے لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علی یاسین بلوچ اور محمد رمضان خالد مرالی نے لائسنس برانچز میں عوام کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، جسے محکمہ پولیس میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے رخصت ہونے والے افسران کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فیصل آباد میں بھی اپنی نئی ذمہ داریاں اسی جذبے، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں گے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران کی جانب سے علی یاسین بلوچ اور محمد رمضان خالد مرالی کو گلدستے پیش کر کے ان کی نئی جائے تعیناتی کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔


محمد عدنان سینئر صحافی ہیں متعدد  اداروں میں کام کیا ۔

ڈیلی ٹائمز کے لیے تحصیل رپورٹر شور کوٹ کے طور پر  خدمات سرانجام دے رہے ہیں

Shares