پی ایچ اے میٹنگ لاہور

پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم اجلاس

پاکستان

ستمبر 19, 2025

پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد جس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کی تمام ڈائریکٹر شریک

لاہور( فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹرز میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کی۔

اجلاس میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکس کی صفائی اور ہارٹیکلچر کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور ایک ہفتے کے اندر پارکس و گرین بیلٹس کو مزید بہتر بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی حاضری ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی منصور احمد نے کہا کہ پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور فیلڈ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Shares