جیلانی پارک میں سالانہ گلِ دودی نمائش جیلانی پارک اوول گراؤنڈ کو دو سے اقسام کے 15 ہزار گولے دوسو گل دودی اور 15 ہزار میری گولڈ پھولوں کے گملوں سے سجا دیا گیا 4دسمبر کو شام 7بجے افتتاح ھوگا
لاہوڈیلی ٹائمز۔بیوروچیف(فیاض مدثر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام گل داؤدی نمائش کی تیاریاں مکمل، جیلانی پارک کے اوول گراؤنڈکو200اقسام کے 15ہزار گل داؤدی اور 15ہزار میری گولڈپھولوں کے گملوں سے سجا دیا گیا، نمائش کا باقاعدہ افتتاح جمعرات4دسمبرشام 7بجے ہوگا

مینجنگ ڈائریکٹر راجہ منصور احمد دیگر سینئر افسران کے ہمارہ پارک کا دورہ اور تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ سینئر افسران ذیشان نصراللہ رانجھا، احمد سعید منج بھی ہمراہ تھے جبکہ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر وقار رحمان نے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔

ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بتایا کہ رواں سال گل داؤدی نمائش میں مقابلے کی فضا کو فروغ دیا گیا ہے،نمائش میں پارکس اینڈہارٹی کلچرایجنسی لاہور کیطرف سے باغ جناح،زون 5گلبرگ اور جیلانی پارک کا ایچی سن کالج، جی سی یونیورسٹی، ملت ٹریکٹرز سے مقابلہ ہے، نمائش میں سنو کارنر، فلورل ہاوسز، قافل گیٹ،سیلفی پوائنٹس، کوریڈور، ایلیٹ، پی کاک کھانے پینے کے سٹالزبنائے گئے ہیں

مغلیہ طرز کاگیٹ، بگھی، دربا ن پھولوں سے سجا فوارہ اور دیگر تخلیقی ڈیزائن نمائش میں خصوصی اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں آنیوالوں کے دلچسپی کیلئے فوڈپوائنٹس بھی نمائش گراؤنڈکا حصہ ہونگے۔ دو مغلیہ درباریوں کی خصوصی تیاری بھی ماحول کو تاریخی رنگ دے رہی ہے، جبکہ پورا پارک فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک دلکش لوکیشن بن گیا ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں موسمِ سرما کا دلکش تحفہ گلِ دودی نمائش2025ء اس سال بھی پوری رنگینیوں کے ساتھ جیلانی پارک میں سج گئی ہے۔ پارک ان دنوں رنگوں، خوشبوؤں اور خوبصورتی کا ایسا تہوار بن چکا ہے جو شہریوں کے لیے خاص کشش کا باعث ہے۔
ہارٹی کلچرایجنسی لاہور کے زیرِ اہتمام اس سال کی نمائش میں 200 سے زائد اقسام کے گلِ دودی اپنی پوری شان کے ساتھ کھلے ہوئے ہیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد گملوں میں لگے گلِ دودی اور اتنی ہی بڑی تعداد میں میری گولڈ کے پھول بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

ہر رنگ اور ہر قسم کے پھول30 ہزار گملوں میں لاکھوں کی تعداد میں اپنی منفرد دلکشی کے باعث آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اس بار نمائش میں جدت اور فنکارانہ خوبیاں بھی نمایاں کی ہیں۔۔نمائش کا باقاعدہ افتتاح 4 دسمبر کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی۔
افتتاحی تقریب کو بھی رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ پی ایچ اے کی جانب سے باغِ جناح، زون 5 گلبرگ اور جیلانی پارک سمیت مختلف تعلیمی اداروں ایچ ای سن کالج، گورنمنٹ کالج، جی سی یونیورسٹی اور صنعتوں بشمول ملت ٹریکٹرز نے بھی اس سال پھولوں کی تیاری اور مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
اس کے علاوہ فلورٹ آرٹ اسٹالز اور فریشمنٹ کے لیے سیکنڈ کپ سمیت مختلف برانڈز کے فوڈ اسٹالز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔