پاکستان بزنس فورم معیشت کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

پاکستان بزنس فورم معیشت کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

پاکستان

پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کردار کلیدی ہے۔“میرا برینڈ پاکستان” مقامی صنعت اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی اہم کاوش ہے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام افطار ڈنر تقریب سے خطاب

لاہور (انوارالاسلام کمیانہ سے) پاکستان بزنس فورم کے زیراہتمام شہر لاہور میں دعوتِ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور کے مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم مشتاق مانگٹ، ممبران و عہدیداران احسان اللہ وقاص، خالد عثمان، ملک شاہد اسلم، وقاص بٹ، چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر طاہر اعظم سمیت دیگر معزز مہمانان، معروف کاروباری شخصیات، صنعتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں عبدالودود علوی کو پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم لاہور کا صدر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم معیشت کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کردار کلیدی ہے اور اس فورم نے ملک کی معاشی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری برادری کا اتحاد اور مشترکہ کاوشیں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورم نے “میرا برینڈ پاکستان” جیسے اقدامات مقامی صنعت اور پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیاجس قابل فخر ہے ۔ امیر لاہور نے عبدالودود علوی کو پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم لاہور کا صدر مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فورم نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا

Shares