لاہور کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے پی ایچ اے کا اہم اجلاس

پاکستان

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت  شجرکاری اور خوبصورتی کے فروغ کے حوالے سے پی ایچ اے کا اہم اجلاس۔

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز۔ بیوروچیف ( فیاض مدثر) پی ایچ اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ لاہور شجرکاری اور خوبصورتی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی راجہ منصور احمد کی نگرانی میں شہر کو حقیقی معنوں میں “پھولوں اور باغوں کا شہر” بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے کے افسران اور فیلڈ اسٹاف پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ لاہور شجرکاری اور خوبصورتی کے مشن کو کامیاب بنائیں اور شہر کی ہریالی میں نمایاں اضافہ یقینی بنائیں۔

لاہور کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے پی ایچ اے کا اہم اجلاس

نبیل ریاض سندھو نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے، جبکہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پارکوں کی صفائی کو بہتر بنایا جائے اور گرین بیلٹس میں گھاس کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ لاہور شجرکاری اور خوبصورتی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

لاہور شجرکاری، شہر خوبصورتی، پی ایچ اے لاہور، گرین لاہور، درخت لگاؤ مہم، پارکس صفائی، گرین بیلٹس، لاہور پارکس، شجرکاری مہم، خوبصورت لاہور، ترقیاتی منصوبے، شہری خوبصورتی، ماحولیات بہتری، درخت کاری، لاہور گرینری

Shares