لاہور ڈسٹرکٹ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت پر اہم اجلاس کا انعقاد

لاہور ڈسٹرکٹ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت پر اہم اجلاس کا انعقاد

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز (فیاض مدثر) واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت پر اہم اجلاس کا انعقاد جس کی سربراہی میں سی ای او کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر نےکی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی لاہور ڈسٹرکٹ میں قائم ایک ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فریش واٹر ٹیسٹنگ کرائی جائے گی

سی ای او کیپٹن (ریٹائرڈ) علی اصغر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام پلانٹ کی کارکردگی کے حوالےسے رپورٹ پیش کی گئی تمام پلانٹس کی صفائی ستھرائی کے لیے ایس او پیز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے

افسران بذاتِ خود پلانٹس پر جا کر ٹائم اسٹیمپ تصاویر اپلوڈ کریں گے۔تمام آپریشنل وزٹس کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ (سی بی ایم ایس) پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
افسران کو پلانٹس کی بیرونی و اندرونی صفائی خصوصی طور پر یقینی بنانے کی ہدایت صفائی میں کوتاہی مائیکروبیل آلودگی کا باعث بنتی ہے۔متعلقہ افسران کو ہفتہ وار رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
جنرل مینیجر او اینڈ ایم اور ڈائریکٹر سینٹرل نے بریفنگ بھی دی اس موقع پر سینٹرل ڈویژن کے تمام عملے نے شرکت کی

Shares