فضا علی کی وائرل کلپ پر وضاحت، مداحوں سے معذرت کر لی

فضا علی کی وائرل کلپ پر وضاحت، مداحوں سے معذرت کر لی

شوبز

اپریل 17, 2026

اداکارہ فضا علی کا متنازع ویڈیو پر ردعمل، “یہ صرف فیملی مومنٹ تھا

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز ( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے معذرت کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل ایک فیملی لمحہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہوا جس میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئیں، تاہم اس ویڈیو پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور اسے غیر مناسب قرار دیا گیا۔

اس صورتحال پر خاموشی توڑتے ہوئے فضا علی نے وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچانک اور ہلکے پھلکے انداز میں پیش آنے والا لمحہ تھا، لیکن سوشل میڈیا پر اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا گیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ ان کے مارننگ شو کا حصہ تھا اور اس میں کوئی غلط نیت شامل نہیں تھی، تاہم اسے غلط رنگ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور مستقبل میں اپنے کام میں مزید احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

واضح رہے چند روز قبل فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو بطور مہمان بلایا ہوا تھا وہاں پر  مذاق میں ان کے شوہر نے لائیو ان کو بانہوں میں اٹھا لیا تھا جس پر پاکستان بھر اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ناپسندیدگی کا ااظہار کیا گیا تھا اور کافی بحث چھڑ گئی تھی جس پر فضا علی نے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

Shares