۔حضور اکرم صل اللہ و علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے مولانا پیر مفتی  محمد امجد فریدی

۔حضور اکرم صل اللہ و علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے مولانا پیر مفتی  محمد امجد فریدی

رینالہ خورد۔ڈیلی ٹائمز (سٹی رپورٹر)سرور کائنات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت تمام امت مسلمہ کے لیے خیر وبرکت اور بھلائی ہے ان خیالات کا اظہار جانشین سیدی شمس الفقہاء حضرت علامہ مولانا پیر مفتی حاجی محمد امجد فریدی چشتی نظامی پرنسپل دارالعلوم جامعہ فریدیہ نظامیہ نے جامع مسجد یا رسول اللہ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبی کی روح پرور محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوآخری نبی اور دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین اورنبیوں کا امام بنا کر بھیجا اوراپکی حیات مبارک تمام دنیا کے لیے رول ماڈل ہے اور آپکی تعلیمات تمام دنیا کے لئے ہدایت ورہنمائی اورروشنی کا بلند وبالا مینار ہےاپکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے

آپ سے بے پناہ محبت ہی ہمارے پختہ ایمان کی نشانی ہے اور انشاء اللہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا جائے گا

 

Shares