رینالہ خورد۔ ڈیلی ٹائمز ۔ سنئیر صحافی محمد بلال تبسم کے سسر انتقال کر گئے ” مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران حقیقی کے راہنما لالہ طارق سیف کے بہنوئی رانا آصف صراف رانا عمران کے والد محترم اور سنئیر صحافی رپورٹر روزنامہ نوائے وقت محمد بلال تبسم کے سسر رانا لیاقت علی صراف گذشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ تارے شاہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کاروباری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ رانا لیاقت علی کی وفات پر چوہدری محمد سرور انجم ۔ سہیل ارشد چوہدری ۔ حاجی وقار احمد ۔ سیٹھ رانا گلزار علی ۔ راؤ عتیق گوہر ۔ شیخ محمد آصف ۔ ڈاکٹر گوہر حفیظ ۔ چوہدری عابد جاوید ۔ نور احمد نوری اور سرفراز انجم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔