ایران کے سپریم لیڈر کا بڑا حکم، دشمن کی ہر دھمکی کا سرحدوں سے آگے جواب دینے کی ہدایت

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی دھمکی کا فوری جواب دیا جائے اور اس معاملے میں جغرافیائی حدود کو رکاوٹ نہ سمجھا جائے۔

لاہور۔ڈیلی ٹائمز (ویب ڈیسک) ا  یرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں کے نام اسٹریٹجک ہدایات میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے دشمنانہ عزائم سے وابستہ تمام مادی اور غیر مادی اثاثے ایران کی پہنچ میں ہونے چاہییں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مخالفین نے دوبارہ فوجی یا دہشت گردانہ حملے کیے تو جنگ کے خاتمے کا وقت اور شرائط ایرانی مسلح افواج اور قوم خود طے کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ دشمن کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے دانش مندانہ حکمت عملی اور بھرپور فوجی تیاری ضروری ہے، تاکہ ممکنہ حملوں کی روک تھام اور دشمن کو کارروائی سے باز رکھا جا سکے۔

یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں دوبارہ فوجی تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


وینزویلا

Shares