نائب تحصیلدار اقرا شوکت اور پٹواری صفدر کے نان پروفیشنل رویہ سے عوام الناس نالاں بار بار چکر لگوانا معمول بنا لیا میاں خادم حسین کمیانہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
رینالہ خورد (سٹاف رپورٹر) رینالہ خورد میں چوچک قانگوئی میں نائب تحصیلدار اقرا شوکت اور صفدر پٹواری نے حلقہ چار جی ڈی اور گردونواح سےآنےوالے عوام الناس کو تنگ کرنا معمول بنا لیا
لوگ ان کے نان پروفیشنل رویہ اور ڈیوٹی پر عدم دستیابی کی بدولت پریشان رہتے ہیں سائلین اور عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں غیر ضروری چکر لگوائے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار میاں خادم حسین کمیانہ سابقہ صدر ڈی یو جے اوکاڑہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا
ان کا مطالبہ تھا لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں نہ کہ چکر لگوا لگوا کر سائلوں کو پریشان کیا جائے احکام سے مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے تا کہ لوگوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے آنے والے سائلین مسائل کا شکار نہیں ہونگے اور موقع پر کام مکمل کے جائیں گے