دادو میں شہری پر تشدد،فرید احمد کورائی زخمی انصاف کی اپیل
دادو۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر (یاسین سومرو) دادو میں شہری پر تشدد انصاف کی اپیل ۔دادو کے میمن محلے میں گلی میں بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد سے فرید احمد کورائی زخمی ہو گئے۔ زخمی شہری نے میڈیا کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے ایس ایس پی دادو اور متعلقہ حکام سے انصاف فراہم کرنے اور تحفظ یقینی بنانے کی اپیل کی ہے
فرید احمد کورائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 40 سال سے مذکورہ محلے میں رہائش پذیر ہیں، تاہم گلی میں بیٹھنے کے معاملے پر چند افراد نے ان پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے،
انہوں نے الزام لگایا کہ مکیم احمد بھنڈ، رحیم بھنڈ اور بعض دیگر افراد نے مبینہ طور پر بلاجواز جھگڑا کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی شہری کے مطابق انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جبکہ حد کے متعلقہ تھانے کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی
فرید احمد کورائی نے ایس ایس پی دادو اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

یاسین سومرو ڈیلی ٹائمز کے ضلع دادو میں ڈسٹرکٹ رپورٹر ہیں
خبروں،کے لیئے ان کے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
0311-8091833