لاھور فرید کورٹ سمیت تمام موٹر برانچوں میں پرایوئٹ افراد اور ایجنٹ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند

ایکسائز

پکڑے جانے والے کے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ریجن سی جام سراج ان ایکشن نظر آئے فرید کورٹ میں پرائیویٹ اور ایجنٹ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا جو پرائیویٹ بندہ کسی سرکاری سیٹ پر کام کرتا نظر ایا تواس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ان کا مزید کہنا تھا ایکسائز آفس ایجنٹوں اور پرائیوٹ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ذرائع کے مطابق محکمہء ایکسائز میں کئی سرکاری ملازمین نے اپنے ساتھ پرائیوٹ بندہ رکھا ھوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی پرائیوٹ افراد اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے تھے

سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز اور ڈائریکٹر جام سراج نے کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ھوئے ان افراد کو کام کرنے سے روک دیا تھا اب مین گیٹ پر دو انسپکٹروں کی ڈیوٹی لگائی گی پے کوئی ایجٹ اور پرائیوٹ فرد فرید کورٹ ہاؤس میں داخل نہ ھو سکے اور کام کے لئے آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے

جام سراج ڈائریکٹر ایکسائز آج بھی تمام ایم آر اے کے دفاتر کو چیک کیا اور کام کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے سپریٹنڈنٹ اور ایڈمن فرید کورٹ ہاؤس کو ھدایات دیتے ہوئےکہا کہ فرید کورٹ میں کسی بھی پرائیوٹ افراد اور ایجٹوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کیا جائے اور اوراگر کوئی فرد یا ایجنٹ کام کرتے پایا گیا تواس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Shares