جھنگ۔ شور کوٹ ۔ڈیلی ٹائمز( تحصیل رپورٹر) حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد نے رکشہ ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ لائسنس، روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔
تمام رکشہ ڈرائیورز اپنا رکشہ کا کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ ہر اتوار کو مین لائسنس سنٹر صدر چوک جھنگ رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ ہوتا ہے جن کے لرنر لائسنس کا پیریڈ 42 دن پورا ہو چکا ہے وہ اتوار کو ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا رکشہ چلانا قانونی جرم ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رکشوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال خود آپ کے لیے اور مسافروں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
دھواں دینے والے رکشوں کی فوری ٹیوننگ اور مرمت کروائیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے،سموگ کے دوران ڈرائیونگ کرتے وقت فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار دھیمی رکھیں قوانین کی پاسداری ہی محفوظ سفر کی ضامن ہے۔
اطلاع برائے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ۔ منجانب: ترجمان ٹریفک پولیس جھنگ
مین لائسنس سنٹر، بمقام صدر چوک، جھنگ میں کمرشل ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا شیڈول درج ذیل ہے
مورخہ 12 نومبر 2026 بروز جمعرات
ایچ ٹی وی / ٹریکٹر کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
مورخہ 13 نومبر 2026 (بروز جمعہ)
ایل ٹی وی/ پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
تمام امیدواران اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات کے ساتھ وقتِ مقررہ پر تشریف لائیں۔
منجانب: ترجمان ٹریفک پولیس جھنگ