رینالہ خورد۔سہولت بازار میں کار خاص لوگوں کو دوکانوں کی بندر بانٹ

رینالہ خورد۔سہولت بازار میں کار خاص لوگوں کو دوکانوں کی بندر بانٹ

رینالہ خورد۔ ڈیلی ٹائمز(سرفراز انجم) سہولت بازار میں کار خاص لوگوں کو دوکانوں کی بندر بانٹ شہریوں اور ایم پی اے نے مسترد کر دی  دوکانوں کی شفافیت کی بنیاد پر قرعہ اندازی کا اعلان ڈی سی اوکاڑہ کریں گی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر نے مبینہ طور پر سہولت بازار میں دوکانداروں کی الاٹ منٹ کی ایک لسٹ جاری کی جس میں کوئی غریب یا ریڑھی والا شامل نہ تھا بلکہ اس میں شہر کے اشرافیہ اور کار خاص لوگوں کے نام شامل تھے جس پر پوری تحصیل کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا

جبکہ دوکانوں کی کوئی بولی اور قرعہ اندازی بھی نہیں کی گئی تھی جس پر مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤ الدین نے آج جنرل سیکرٹری رینالہ پریس کلب سرفراز انجم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی لسٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ یہ مریم نواز کی پالیسی نہیں ہے جو کچھ کل ہوا ہے ، مریم نواز کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک میری اور تحصیل انتظامیہ کی موجودگی میں بزریعہ قرعہ اندازی حق داروں کو یہ دوکانیں دیں گے ۔

عوام بے فکر رہیں مییری ڈی سی اوکاڑہ  سی ایم آفس سے بات ہو گئی ہے یہ دوکانیں حق داروں تک پہنچ کر رہیں گی ۔

Shares