پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ، جماعت اسلامی لاہور کا 23 اکتوبر کو پریس کلب کے باہر دھرنے کا اعلان
لاہور۔ڈیلی ٹائمز(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں جمعہ 23 اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہری شرکت کریں گے۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی جمہوری اور پُرامن جدوجہد کر رہی ہے اور اس مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف شہر بھر میں دستخطی مہم بھی جاری ہے، جس کے ذریعے عوام کو اس معاملے پر متحرک کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔