تاندلیانوالہ جلہ موڑ تباہ حال سٹرک، آئے روز حادثات فوری تعمیر کا مطالبہ

 تاندلیانوالہ۔ ڈیلی ٹائمز(تحصیل رپورٹر) تاندلیانوالہ  فیصل آباد اوکاڑہ روڈ جلہ موڑ ایریا سے تباہ حال متعدد بار کئی حادثات ہوئے  سالوں گزر گئے لیکن کسی کو خیال نہیں ،مقامی شہریوں کا فوری تعمیر کا مطالبہ

تاندلیانوالہ فیصل آباد اوکاڑہ روڈ جلہ موڑ کے آس پاس عرصہ دو سال گزر جانے کے باوجود بھی تعمیر مکمل نا ہو سکی بتایاجاتا ہے کہ  جلہ موڑ کے پاس سنگل ریلوے پھاٹک کی تعمیر کی وجہ سے اس کو نامکمل چھوڑا گیا تھا تاکہ ایک ساتھ تعمیر ہو سکے لیکن ریلوے حکام نے سالوں گزر جانے کے باوجود بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

اور اب دو سال سے جلہ موڑ کا ایریا شدید تباہ حال اور سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اسی خراب سڑک کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں، گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں لوگوں کو شدید دشواری ہوتی ہے لیکن مجال ہے جو متعلقہ حکام نے دو سال گزر جانے کے باوجود بھی توجہ دی ہو۔

حالانکہ باقی ساری سڑک مکمل کر دی گئی لیکن اس تھوڑے سے ایریا کو ادھوڑا چھوڑ دیا گیا۔ مقامی شہریوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جلہ موڑ کی سٹرک مکمل کی جائے تاکہ اس عذاب سے ہماری جان چھوٹے۔


محمد احسن تحصیل رپورٹر ڈیلی ٹائمز

تاندلیانوالہ سے خبروں کی رپورٹ بھجواتے ہیں

Shares