جعلی دستاویزات کے ذریعے 8 کنال زمین اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات کے ذریعے 8 کنال زمین اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

جھنگ۔ شور کوٹ کی خبریں

تحصیل رپورٹر۔ ڈیلی ٹائمز(محمد عدنان)  جعلی دستاویزات کے ذریعے 8 کنال زمین اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

جھنگ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات کے ذریعے 8 کنال زمین اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمے میں نامزد ملزم منیر احمد گرفتار۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر حلقہ پٹواری سے ملی بھگت کرکے جعل سازی کے ذریعے اراضی اپنے نام منتقل کروائی تھی۔

ملزم کے خلاف 12 مئی 2022 کو تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ نمبر 412/22 درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے مدعی اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور خان چدھڑ ہیں۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ محمد اختر سعید کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


شور کوٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شورکوٹ ڈاکٹر محمد ریحان طاہر اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شورکوٹ نے طاہر کلینک، چک نمبر 20، گگھ روڈ کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ درج ذیل سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں

 کلینک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن  کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔مرکز میں کوئی مستند طبی معالج موجود نہیں تھا
استعمال شدہ سرنجیں، کینولا، ڈرپ سیٹس اور بڑی تعداد میں استعمال شدہ ڈرپس پائی گئیں، جو  کے مقررہ طبی و حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مذکورہ سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ عوام کو محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی اور ضلع بھر سے عطائیت کے خاتمے کے لیئے پر عزم ہے۔


محمد عدنان سینئر صحافی ہیں متعدد  اداروں میں کام کیا ۔

ڈیلی ٹائمز کے لیے تحصیل رپورٹر شور کوٹ کے طور پر  خدمات سرانجام دے رہے ہیں

Shares