لاہور۔ڈیلی ٹائمز (فیاض مدثر) واسا لاھور میں انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے انٹرنیز کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقادِ کیاگیا، جس میں نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور عملی مہارتوں کے فروغ کے لیے واسا لاہور نے اہم اقدام کیا
ڈائریکٹر مدثر جاوید نے انٹرنیز کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عملی تجربہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور عملی زندگی میں سکھینے کے مواقع فراہم کرتاہے
انٹرنیز واسا لاہور سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو مستقبل میں مؤثر انداز میں بروئے کار لائیں گے تقریب کے اختتام پر انٹرنیز کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور یادگاری گروپ فوٹو بنوائی گئی۔اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔



