گلِ داؤدی

گلِ داؤدی نمائش،پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز پنجاب کادورہ

ریجنل نیوز

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) لاہور کے جیلانی پارک میں جاری سالانہ گلِ داؤدی نمائش کو عوامی دلچسپی اور سرکاری سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آج نمائش کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مہمانوں کو ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور راجہ منصور احمد نے انتظامات، ڈیزائننگ اور نمائش میں شامل پھولوں کی اقسام کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال نمائش میں دو سو سے زائد اقسام کے گلِ داؤدی شہریوں کے لیے پیش کی گئی ہیں، جو نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں سے آنے والے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چھٹہ اور نے پھولوں کی سجاوٹ، ڈیزائننگ اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلِ داؤدی نمائش شہریوں کو معیاری اور صحت مند تفریح فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے جیلانی پارک کے خوبصورت اور پرکشش ڈیزائنز کو ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نمائش کولاہور کی ثقافتی شان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے تفریح اور خوشگوار فیملی ٹائم کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گلِ داؤدی نمائش دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پھولوں کے رنگ، ڈیزائن اور خوشبو ہر عمر کے افراد کے لیے کشش کا باعث ہیں۔نمائش میں روزانہ ہزاروں شہری شرکت کر رہے ہیں اور ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید دیکھیئے

 

Shares