حکومت کا عمران خان کو کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر غور

حکومت کا عمران خان کو کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر غور

اہم خبریں

اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) کوآرڈینیٹراطلاعات خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔  اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی۔

انہوں  نے بتایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور پارٹی اس بات پر مضر ہے کہ قیدی نمبر 804 کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کیا جائے۔

اختیار ولی خان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنے اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے افواج پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وقار کو دنیا بھر میں بلند کیا گیا اور مشکل وقت میں ایران اور قطر کے ساتھ کھڑا رہا۔ اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

Shares