ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے
واسا ہیڈ آفس میں ڈی ایم ڈی (FA&R) حافظ اعجاز رسول کی طویل اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وائس چیئرمین واساچوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے خصوصی شرکت کی۔
لاھور۔ ڈیلی ٹائمز۔ بیوروچیف (فیاض مدثر) ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34سالہ سروس کے بعد ریٹائرہوگئےوائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا نے حافظ اعجاز رسول کی بہترین اور قابلِ قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے سبکدوش ہونے والے ڈی ایم ڈی (FA&R) حافظ اعجاز رسول کے لیے مستقبل میں کامیابی، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ حافظ اعجاز رسول ایک محنتی اور جانفشاں افسر رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے ایمانداری، دیانت داری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیےحافظ اعجاز رسول نے وائس چیئرمین واسا لاہور، ایم ڈی واسا لاہور اور دیگر افسران کی جانب سے دی جانے والی محبت، عزت افزائی اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فیاض مدثر
ای میل : fiazmudassar@gmail.com
سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔
بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971