واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نمائندگان کی ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد سے ملاقات

واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نمائندگان کی ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد سے ملاقات

صدر شوکت علی کی سربراہی میں واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ایم ڈی واسا لاہور سے ملاقات

لاہور۔ڈیلی ٹائمز۔ بیوروچیف(فیاض مدثر) واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی کی سربراہی میں صحافتی نمائندگان کے وفد نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد سے ملاقات جس میں میں واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم، مون سون انتظامات اور نکاسیٔ آب  سمیت شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
 صحافتی نمائندگان نے مون سون کے دوران واسا لاہور کی جانب سے مؤثر نکاسیٔ آب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام میں بہتری کے لیے واسا لاہور کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ شہری مسائل کی نشاندہی اور عوام تک بروقت معلومات کی فراہمی میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ واسا لاہور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں ڈی ایم ڈی واسا عبد اللطیف بھی شریک تھے ملاقات کے اختتام پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے ہمراہ واسا رپورٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے نمائندگان کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔


فیاض مدثر

ای میل : fiazmudassar@gmail.com

سینئر صحافی ہیں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہیں۔

 بیوروچیف لاہور کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

قارئین کو اگر رابطہ ، کی ضرورت ہو تو ان سے ای میل یا واٹس پر رابطہ کریں 03336974971

Shares