رینالہ خورد۔ڈیلی ٹائمز۔( نمایندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے تحصیل صدر چوہدری اشتیاق احمد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی امید اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے قوم کی آواز عمران خان کی رہائی اور صاف شفاف انتخابات ہیں اس حق بات پر پارٹی کارکنوں کو شدید انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکمرانوں کے انتقامی ہتھکنڈوں سے ہم خائف نہیں اور نہ ہی اپنی جمہوری جدوجہد سے کسی صورت دستبردار ہوں گے۔
ہمارے نمائندے پارلیمان کے اندر اورباہر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے ہیں تاکہ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی راؤ شاہد علی خاں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ مفاد پرست حکمرانوں کے استحصالی نظام کے نتیجہ میں سرمایہ دار کے بنگلوں، پلازوں اور ملز میں اضافہ ہورہا ہے مگر غریب کی جھونپڑی میں آٹا تک نہیں، عام آدمی کے بچے سکولوں سے باہر ہیں متوسط طبقے کے نوجوان نوکریوں سے محروم ہیں جن کیلئے رشوت اور سفارش کے بغیرنوکری کا حصول ناممکن ہوچکا ہے
ملک کا موجودہ نظام طاقتور کو تحفظ اور عام آدمی کے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دیتا پسماندہ علاقوں میں پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں ہسپتالوں میں علاج نہیں بے روزگاری کے باعث لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں ملک میں چند خاندان ہیں جو نسل در نسل اقتدار میں ہیں پی ٹی آئی نظام عدل کا قیام اور عام آدمی کو خوشحال کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کے قابل بن سکے اور بنیادی حقوق حاصل ہونے کے تحت آسان زندگی بسر کرسکے
انکا کہنا تھا کہ ہم سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے پارٹی قیادت نے نااہل حکمرانوں کے خلاف جاری جدوجہد کے تحت جب بھی کال دی کارکنان ہر بار کی طرح دوبارہ سروں پر کفن باندھ کر ہراول دستے کے طور پر ہر احتجاجی تحریک میں کردار ادا کریں گے