مارچ 3, 2025
کینسر میں مبتلا کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کا اہتمام کس طرح کررہی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس وہ ہلکا سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور افطار کی میز پر موجود ہیں۔
ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رمضان المبارک، میں کیسی لگ رہی ہوں؟
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ۔‘ حنا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں
