حکومت کا نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور

اہم خبریں

فروری 26, 2025

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی 

 وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور معیشت پر ہونے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے مؤثر، شفاف اورعالمی معیار کے مطابق فریم ورک بنانے پرزور دیا۔

انہوں نے فیٹف گائیڈلائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ حکومت کی بلاک چین ٹیکنالوجی کو مالیاتی شعبے میں ترقی کےلیے بروئےکار لانے پر توجہ اور حکومتی بنیادی ڈھانچے اور سرکاری اداروں کے اثاثوں کی ٹوکنائزیشن پر غور کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہو گی کونسل ضوابط کی تشکیل اور ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی، ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدیدیت کیلئے متوازن حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے