نواز شریف کا خطاب

ڈیڑھ سال میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب ملک ٹیک آف کر چکا ہے۔ نواز شریف

اہم خبریں

اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بد تمیزی، بد تہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ نواز شریف

لاہورڈیلی ٹائمز( ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال  ے عرصہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اور اب ملک ٹیک آف کر چکا ہے، بانی پی ٹی آئی اکیلا نہیں، لانے والے بھی مجرم ہیں۔

مسلم لیگی صدر نواز شریف نے لاہور میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بد تمیزی، بد تہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا ہمارے دور میں مہنگائی 3 فی صد تھی، گزشتہ دور حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی، بد تہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، وفاقی اور پنجاب حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے  شہباز شریف اور مریم نواز کو شان دار کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔

نواز شریف نے کہا آج ہم کئی فیصلے خود نہیں کر سکتے، ہمارے بہت سارے فیصلے غیروں کے ہاتھ میں ہیں انھوں نے غیروں کے ہاتھ میں فیصلے دیے ہیں، ڈیڑھ سال میں معیشت میں ریکارڈ قائم کیا ہے، اور اللہ کے فضل سے پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے۔

Shares