وزیر اعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کر دی

وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ۔ملازمین کے لیئے بڑی خوشخبری

اہم خبریں

نومبر 28, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کردی ، جس کے بعد ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔ڈیلی ٹائمز( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بڑی کمپنیوں پر عائد سپرٹیکس میں کمی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ٹیکس ریٹ میں کمی کا انحصار ٹیکس کمپلائنس پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس دہندگان جتنے زیادہ ہوں گے، اتنا ہی ٹیکس ریٹ کم کیا جا سکے گا۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ سپرٹیکس مرحلہ وار کم اور آخرکار ختم کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف سے بات چیت بھی کی جائے گی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ سپرٹیکس میں کمی اور خاتمے کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپرٹیکس میں کمی کے پہلے مرحلے کے آغاز کا امکان ہے۔

Shares