ایران امریکہ جنگ بندی معاملہ پر پاکستان کا بھرپور کردار محسن نقوی کا اہم دورہ ایران، جلد کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنے کا امکان
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک)ایران امریکہ جنگ کے تناظر میں امید ہے کچھ اہم پیشرفت ہونے جا رہی ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ اور حالیہ دورہ ایران اس بات کا اشارہ دیتا ہے یہ دونوں جانب سے برف پگھل رہی ہے
امریکہ اور ایران کسی حتمی نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں محسن نقوی خاص طور پر جنگ بندی اور آبنائے حرمز کے معاملہ پر زیادہ کاوشوں میں لگے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں ایران اور عمان کے درمیان بھی رابطوں کا عمل جاری ہے
ایران کا موقف ہے امریکہ اگر ایران کے نقصانات کا ازالہ کرے اور ان کے اثاثوں کی بحالی پر رضامند ہو تو بات چیت کو اگے بڑھایا جا سکتا ہے خواجہ اصف نے بھی آج یہ امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تہران جانا مثبت اشارہ دے رہا ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ جلد کوئی اچھی خبر ملے گی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بہت بھرپور کاوشوں کے ذریعے جنگ بندی کی شدت میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اسلام اباد میں نیوٹرل ہو کر ثالث کا بھرپور کردار بھی ادا کیا پوری دنیا نے اس بات کا برملا اظہار کیا امریکہ اور ایران کے درمیان محسن نقوی باہمی رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں
بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز نے بھی اس بات کو واضح طور پر کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کچھ معاملات پر بات چیت آگے بڑھ گئی ہے اور امید ہے دیگر معاملات بھی جلد کسی حتمی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے اور انے والے دنوں میں جنگ بندی اور ابنائے حرمز کا معاملہ کافی حد تک حل ہو جائے گا
رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے مجوزہ راستے کے جغرافیائی نقاط پر باہمی سمجھوتا کرلیا ہے لیکن اس پیش رفت کو ابھیا مکمل سکیورٹی معاہدہ قرار نہیں دیا جا سکتا

ڈیلی ٹائمز کے ویب ڈیسک کی طرف سے شائع کی گئی خبر