جون 17, 2026
لاہور۔ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر) واسا لاہور کی بیٹ کرنے والے رپورٹرز نے ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھتے ہوئے باڈی کی تشکیل کر دی
رپورٹ کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شان رسول صل اللہ و علیہ وسلم کی عقیدت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور دوستوں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے سوال وجواب کا سلسلہ جاری ہوا
اور متفقہ رائے میں واسا بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر شوکتِ بھائی آج نیوز، سینرنائب صدر میاں اعجاز شریف سٹار اشیاء ، نائب صدرقمر عباس نقوی مشرق ، جنرل سیکرٹری کامران علی کوہ نور چینل ،احمد حسن فنانس سیکرٹری پبلک نیوز، اورعلی رضا رحمانی ھم نیوز جوائنٹ سیکرٹری

جبکہ گورنر باڈی کے لیے عامر بٹ روزنامہ سحر میاں انوار الاسلام کمیانہ میرٹ نیوز۔ ظہیر عباس۔ لیڈر، شاہد بٹ فرنٹ لائن، ملک مبارک خبریں اور صابر غوری سیون نیوز کو گورنر باڈی کے لیے منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں واسا لاہور کی بیٹ کرنے والے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی منتخب باڈی کو دوستوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور پروگرام کے آخر میں ہائی ٹی سے تواضح کی گئی۔
