جون 17, 2026
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز۔ (بیورو چیف فیاض مدثر)واسا لاہور کے بیٹ رپورٹرز کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ایسوسی ایشن کے روح رواں معروف صحافی کامران علی کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد ساتھی رپورٹرز کے ساتھ مل کر ورکنگ جرنلسٹ کی تشکیل نو کرنے جا رہے ہیں تاکہ بہترین روابط استوار کرتے ہوئے بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی سلسلے میں آج بروز بدھ سہ پہر چار بجے چیمبر آف کامرس کے شالیمار ہال فرسٹ فلور پر خصوصی اجلاس اور بعد ازاں باہمی مشاورت سے عہدیداران کا چناو عمل میں لایا جائے گا۔ میاں انواراسلام کمیانہ نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں تمام ساتھی رپورٹرز بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے بہترین خیالات سے مستفید کرینگے۔
