جون 18, 2026
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف (فیاض مدثر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ای ٹی او اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائرہوگئے، زون ٹو سے ندیم محی الدین ڈپٹی ڈائریکٹر ریجن ڈی طارق بٹ بھی اپنے یارانِ دلدار سے آج چلے گئے میاں آفتاب رحیم اور دیگر دوستوں نے ان کو زبردست خراج تحسین پھولوں کے گلدستے اور شیلڈ پیش کیں۔
تمام دوستوں نے ان کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیااور نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ رخصت کیا اور اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت و عظمت میں کلام پیش کیا گیا جس میں ریٹائر ہونے والے ای ٹی او کی کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے یارانِ دلدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جن میں میاں آفتاب رحیم ۔عدیم امجد عزیز احمد ۔عثمان منشا گوندل۔حاجی اکرم۔ عاصم بشیر سکھیو طارق پرویز فریدی
رائے کرامت علی۔ عامر مجید ، نیازسبحانی ای ٹی او سمیت درجنوں افراد شریک ہوئے، ملک فیاض ، ذکاءالرحمن ،غلام محمد، نعیم قادر ،محمد شبیر بھائی اور رانا اورنگزیب خراج تحسین پیش کرنے والوں میں شامل تھے سب نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ۔
