رینالہ خورد ۔ ڈیلی ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ غیر قانونی بسنت منانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا رینالہ خورد میں بسنت کے حوالے سے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس لیے غیر قانونی طور پر بسنت منانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا غیر قانونی طور پر اقدام کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ رینالہ خورد میں بسنت کے حوالے سے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ہے نا کیا جائے گا ۔