پروجیکٹ ڈائریکٹر واسا لاہور فیصل خرم

پروجیکٹ ڈائریکٹر واسا لاہور فیصل خرم اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے

ریجنل نیوز

پروجیکٹ ڈائریکٹر واسا لاہور فیصل خرم اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے — اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

لاھور۔ڈیلی ٹائمز(سٹاف رپورٹر) پروجیکٹ ڈائریکٹر فیصل خرم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر 4 بجے، 33 پاک بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ڈائریکٹر واسا فیصل خرم کی وفات پر لاہور کے افسران و ملازمین نے گہرے رنج و غم کا اظہارڈائریکٹر فیصل خرم 20 سال سے زائد عرصہ واسا لاہور میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈیغفران احمد نے مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا وہ کافی عرصہ سے بیمار بھی تھے آج کل جوہر ٹاؤن آفس کی تیاری کے سلسلے میں بطور ڈائریکٹر پروجیکٹ فرائض سر انجام دے رہے تھے اس موقع پر واسا کے افسران نے فمیلی کے ساتھ دلی ھمدردی اور مغفرت کے ساتھ دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے

Shares