سرسبز اور ماحول دوست پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن کاعزم ہے۔
ہر محب وطن شہری جشنِ آزادی پر اپنا حصہ ضرور ڈالے، پودا لگائے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جشن آزادی پر شجرکاری مہم، بحریہ انٹرچینج پر پلانٹیشن ڈرائیوسے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا خطاب
لاہور(میاں انوار الا سلام کمیانہ) جشن آزادی کی مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن کی شجرکاری تقریب بحریہ انٹرچینج پر منعقد ہوئی۔ سرپرست الخدمت لاہور ایڈووکیٹ ضیاء الدین انصاری نے پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت پودا لگایا۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان مشتاق مانگھٹ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید نے بھی پودے لگائے۔پودا لگانے کے بعد ایڈووکیٹ ضیاء الدین انصاری نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں نوجوان والنٹیئرز، مختلف اداروں کے نمائندے اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کاسرسبز اور ماحول دوست پاکستان کے لیے یہ عملی قدم ہے۔جبکہ لاہور میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز اور صاف بنانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن سرکاری اداروں، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں میں شجرکاری کے فروغ کے لیے مفت پودے فراہم کر رہی ہے