نیشنل لائبریری اسلام آباد میں معرکہ حق و جشنِ آزادی سیمینار

نیشنل لائبریری اسلام آباد میں معرکہ حق و جشنِ آزادی سیمینار

ریجنل نیوز

نیشنل لائبریری اسلام آباد میں معرکہ حق و جشنِ آزادی سیمینار جس میں ملک بھر سے مزدور رہنما اعلی فوجی و عسکری قیادت سیاست دان اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے دوران شریک ہوئے

جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت جنرل سیکرٹری پیکجز گروپ ورکرز یونین شیخ محسن الیاس نے بھی خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد۔ رپورٹ(نمائندہ خصوصی + میاں انوار اسلام کمیانہ) معرکہ حق و جشن آزادی سیمینار ٫ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں میں ایک شاندار اور تاریخی سیمینار منعقد ہوا
جس میں ملک بھر سے مزدور رہنما، اعلیٰ فوجی و عسکری قیادت، سیاستدان اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔
قائدِ محترم شیخ محسن الیاس (جنرل سیکرٹری پیکیجز گروپ ورکرز یونین، کنوینر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، صدر یونی پاکستان لائزن کونسل ) کی بھرپور شرکت چوہدری محمد فاروق بلال احمد سیال، قیصر نواز سمیت ممتاز لیبر رہنماؤں کی شرکت

مہمانِ خصوصی: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستان و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اسکولز اور کالجز کے طلباء نے جشن آزادی اور معرکہ حق پر شاندار تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے جنہیں خوب سراہا گیا

برگیڈیئر شہزاد منیر نے پاک فوج کی بھارت کے خلاف لازوال کارکردگی پر جذباتی خطاب کیا، اور ہال پاکستان زندہ باد – پاک فوج زندہ باد”کے نعروں سے گونج اٹھا۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی خدمات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
قائدِ مزدور شیخ محسن الیاس نے بھی پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی لائزن کونسل پاکستان نے پاک بھارت جنگ کے دوران بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ریلیاں نکال کر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔یہ سیمینار قومی یکجہتی، حب الوطنی اور مزدوروں کی آواز کو مزید مضبوط بنانے کا روشن سنگِ میل ثابت ہوا۔

Shares